میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف ابھی آئے نہیں ،حکومت اور کرائے کے ترجمان پہلے ہی بوکھلا گئے ہیں: رانا ثنا اللہ

نوازشریف ابھی آئے نہیں ،حکومت اور کرائے کے ترجمان پہلے ہی بوکھلا گئے ہیں: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں اورحکومت پہلے ہی بوکھلا گئی ہے، لیگی قائد کی واپسی کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا، جو کرنا ہے کرلیں، اب تو جانا ہی پڑے گا اور عوام جن کا پتہ کاٹ چکے وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں جانا تو پڑے گا، نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف تک محدود ہے،اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے ، پوری قوم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں ،جب نواز شریف وزیراعظم بیں گے تو عمران نیازی ، شیخ رشید اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں