میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک کا شہریوں سے انوکھافراڈ

محکمہ ڈاک کا شہریوں سے انوکھافراڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ ڈاک نے شہریوں سے انوکھا فراڈ شروع کر دیا بفرزون پوسٹ آفس کی انتظامیہ یوٹیلیٹی بلز کی آڑ میں شہریوں کے لاکھوں روپے ہڑپ کرگئی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ویسٹ ڈویژن جمیل اختر خورد برد میں ملوث افسران کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے، فراڈ میں ملوث عناصر کو کلین چٹ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق بفرزون پوسٹ آفس میں بد انتظامی حالیہ دنوں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ ماہ صارفین کی جانب سے پوسٹ آفس میں جمع کروائے گئے یوٹیلیٹی بلز لگ کر آنے کی متعدد شکایتیں سامنے آئیں ہیں جنہیں انتظامیہ کی جانب سے اندرونی سطح پر دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہے، جبکہ متاثرہ صارفین کو آف دی ریکارڈ رقم کی واپسی پر بھی آمادہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 25 اگست 2021 کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ویسٹ ڈویژن جمیل اختر کی جانب سے متاثرہ ڈاکخانے کا دورہ بھی کیا گیا ہے جہاں شکایت کنندہ پہلے ہی موجود تھے۔ تمام تر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے خانہ پری کی غرض سے انکی جانب سے فراڈ کے مرکزی کردار پوسٹ ماسٹر بفرزون راؤ صفدر کے قانون کے تحت معطلی کے بجائے صرف تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ مذکورہ انکوائری اس فراڈ کے سہولت کار اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحسن کو سونپ دی گئی ہے تاکہ شکایت کودبایاجاسکے۔ذرائع کے مطابق بفرزون پوسٹ آفس میں کرپشن کی رقم سے مستفید ہونے والوں میں پوسٹ ماسٹر راؤ صفدر اور کلرک راحیل کے علاوہ سرکل کے متعدد افسران بھی پیش پیش رہے ہیں، جن میں گریڈ 14 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سعید احمد، اور فہیم پاٹیل شامل ہیں۔ حالیہ دنوں راؤ صفدر یوٹیلٹی بلز، پارسل و دیگر سروسز میں اپنے کلرک راحیل کی معاونت کے ذریعے خورد بْرد میں مصروف ہے، جبکہ تبادلے کے احکامات کے باوجود بھی بفرزون پوسٹ آفس میں یوٹیلٹی بلز کی رقم کی رولنگ کو ضروری قرار دے رہا ہے جس کی سرپرستی خود ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز ویسٹ ڈویژن کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں