میگزین

Magazine
تازہ ترین : فضل الرحمان کے قریبی رفقا نشانہ، مولانا کی اسلام آباد رہائش گاہ کے مالک کو بھی نوٹس جاری امریکی انتخابات، ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کے ساتھ  کام کرنے کا اعلان تکنیکی اور آپریشنل وجوہات،کراچی ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب جسٹس منصور کے انٹرویو پر الیکشن کمیشن کا بڑا جواب، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان اور مخصوص نشستوں کا پنڈورہ باکس کھل گیا ایف آئی آردرج ہونا جرم نہیں، بریت کے بعد ملازمت سے محرومی غیرقانونی قرار، آئینی عدالت امریکا کا سعودی عرب میں سیکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری، غیر ہنگامی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت ایران: شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری پیٹرول کی قیمت کا کھیل، عالمی منڈی سے پاکستانی پمپ تک، اربوں روپے کس کی جیب میں جاتے ہیں؟ محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں من پسند اور کم ریٹنگ والے چینلز پر نوازشیں

ای پیج

e-Paper
حکومتی کرپشن کے باعث ملک میں مہنگائی کاطوفان ہے ،شاہد خاقان عباسی

حکومتی کرپشن کے باعث ملک میں مہنگائی کاطوفان ہے ،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی کا کْھرا سیدھا وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی جانب جاتا ہے،امید ہے اعلی عدلیہ ڈسکہ الیکشن پر نوٹس لے گی،نیب کی کارروائیوں کے باعث کوئی افسر فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ،نیب کی وجہ سے رواں ماہ گیس کی مد میں 25ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور چیئرمین نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیٹ ساؤنڈ(شوگر ملز کے مالکان کابینہ کی میز پر ہوتے ہیں،کیا شوگر سکینڈل کا جواب عمران خان کے پاس ہے،من پسند لوگوں کے نام ریفرنس سے نکال دیئے جاتے ہیں)۔ انہوںنے کہاکہ ادویات اسکینڈل میں میرا نام آرہا ہے تو میرے خلاف پرچہ کاٹ دو،وزیراعظم نے چوری پر عامر کیانی کو نکالا چیئرمین نیب نے اسکو کلیئر کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چینی چور کابینہ کی کرسیوں پر براجمان ہیں۔حکومت کی کرپشن کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اقامہ رکھنے پر نکلا جاسکتا ہے تو کیا اسطرح الیکشن میں سازش کرنے والوں کے بارے عدالتیں فیصلہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں