اچھے مستقبل سے مایوس تاجروں کی تعداد میں 10فیصد اضافہ
ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
ملک میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق 54 فیصد تاجر کاروبار کی موجودہ صورتحال پر مطمئن ہیں۔گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق54 فیصد تاجر ملک میں کاروبار کی موجودہ صورتحال پر مطمئن ہیں۔رپورٹ کے مطابق مستقبل سے متعلق غیر یقینی میں اضافہ ہوا ہے اور اچھے مستقبل سے مایوس تاجروں کی تعداد 29 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ملکی سمت کو درست نہ سمجھنے والوں کی شرح میں بھی 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے میں طبی سامان کی خریدوفروخت کرنے والے سب سے زیادہ مطمئن نظر آئے جن کی تعداد 68 فیصد تھی، خدمات کا شعبہ بھی 64 فیصد تک مطمئن نظر آیا۔