میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کویت نے10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحال کر دیا

کویت نے10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحال کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کویت نے10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحال کر دیا ۔ اتوار کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات کی ،کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں پاک ، کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی ،وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا جس کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،خلیخ ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ کویتی وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے،ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں