میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈوراکھول دیا،احسن اقبال کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

پنڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈوراکھول دیا،احسن اقبال کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں