محمود اچکزئی وزیر اعظم ہاؤس میں مذاکرات پر آمادہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی وزیر اعظم ہاؤس میں مذاکرات پر آمادہ ہوگئے۔ محمود اچکزئی نے اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپوزیشن آفس آئیں، چائے پئیں اور مجھے دعوت دیں، جہاں مذاکرات کرنے ہیں میں آ جاؤں گا یا میں وزیر اعظم ہاؤس جا کر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کرتے کرتے ہماری حکومت چلی گئی، ہم بغیر کسی شرط کے بیٹھے، جو چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عسکری قیادت سے ہمارا کوئی تنازع نہیں ہے۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کے پی میں ایمرجنسی لگا کر امن نہیں لا سکتے، امن عدل کے بغیر ممکن نہیں۔


