میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غریب طبقے کوکھانے پینے کی اشیاء پربراہ راست سبسڈی دینگے ،وزیرخزانہ

غریب طبقے کوکھانے پینے کی اشیاء پربراہ راست سبسڈی دینگے ،وزیرخزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے ذخائر قائم کر رہی ہے ،غریب طبقے کو اس ماہ سے کھانے پینے کی اشیاء پر براہِ راست سبسڈی دیں گے،پاکستان میں پیٹرول خطے کے تمام ممالک میں سستا ہے،پیٹرولیم لیوی 2018 میں 30 روپے لیٹر تھی جو اب دو ڈھائی روپے ہے ،بجٹ میں لیوی کا ہدف رکھنے کے باوجود لیوی اکھٹی نہیں کی جا رہی ہے ،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے ،برطانیہ میں فوڈ انفلیشن 31 فیصد پر پہنچ گئی ہے پاکستان خوراک کا امپورٹر ملک ہے ،اس لیئے مہنگائی کا اثر زیادہ ہیہم زراعت کی پیداوار بڑھا رہے ہیں،کوشش ہو گی ملک بھر میں چینی 90 روپے میں فروخت کی جائے ،چند روز میں گھی کی قیمت 3 سو روپے فی کلو سے نیچے آ جائیگی۔ وزیر مملکت برائے فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرنا شروع ہوگئی ہے جس کے اثرات ریونیو پر آرہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس وقت 3 ماہ کے عرصے میں اپنے ہدف سے 185ـ190 ارب روپے زیادہ اکٹھا کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے کبھی بھی نہیں ہوا تھا کہ ایف بی آر اپنے ہدف سے آگے ہو لیکن اس وقت گزشتہ سال کے مقابلے ہم 38 سے 40 فیصد آگے ہیں، اگر ریونیو آرہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی نمو کا فائدہ نچلے طبقے تک پہنچے گا تاہم اس میں وقت لگے گا اس لیے وزیراعظم کی ہدایت پر ہم کامیاب پاکستان کا پروگرام شروع کرنے والے ہیں جس میں تھوڑی تاخیر ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 40 سے 60 لاکھ زرعی خاندانوں کو ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے اور ہر سال 2 لاکھ روپے انہیں آلات مثلاً ٹریکٹر، تھریشر وغیرہ کے لیے دیے جائیں گے اور شہری گھرانوں کو 5 لاکھ روپے کاروبار کے لیے دیے جائیں جو بلا سود ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر کہا جارہا ہے کہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی ہوگئی ہے، حالانکہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں قیمتوں پر اثر پڑا ہے، امریکا میں جہاں ایک سے ڈیڑھ فیصد مہنگائی ہوتی تھی اب ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بحران نے ہمیں بھی متاثر کیا ہے بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گزشتہ 10 سے 12 سال کی بلند ترین سطح پر موجود ہیں جس کا ہم پر اس لیے اثر پڑا ہے کہ ہم اشیائے خورو نوش درآمد کرنے کا والا ملک بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوراک درآمد کرنے والا ملک 3 سال میں نہیں بنے بلکہ شعبہ زراعت میں 30 برس کی کوتاہیاں ہیں جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اس کا سدِ باب چاہتی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے حکومت پیداوار بڑھانے کے لیے زراعت میں پیسہ لگا رہی ہے تا کہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والی اشیا استعمال کرسکیں اور دیگر ممالک کو پیسے دینے کے بجائے اپنے کاشت کاروں کو دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں