میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
نواز شریف ملک کا بیڑہ غرق کرکے باہر تفریح کررہے ہیں،عمران خان

نواز شریف ملک کا بیڑہ غرق کرکے باہر تفریح کررہے ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی لند ن میں منظر عام پر آنے والی تصویر کا بھی تذکرہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں منظر عام پر آنے والی حالیہ تصویر کا بھی تذکرہ ہوا۔کابینہ ارکان نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف ملک کا بیڑاغرق کرکے باہر سیروتفریح کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔ وزیراعظم نے کابینہ کو غیر ضروری اخراجات ختم کرنے اور کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت کی جبکہ تمام شوگر ملز کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1985 سے اب تک تمام شوگر ملز کا آڈٹ کیا جائے گا اور بدعنوانی کے کیسز قومی احتساب بیورو(نیب)اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو بھیجے جائیں گے اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ معاشی ٹیم کی جانب سے بجٹ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کو اپنایا جائے اور غیر ضروری اخراجات ختم کیے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی بجٹ21-2020 سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ کو پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے)طیارہ حادثے، تحقیقات اور میتوں کی شناخت کے عمل پر بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کو ملک بھر میں فصلوں پرٹڈی دل کیحملیکی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نیایشیائی ترقیاتی بینک کواسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دینے سمیت فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹرجنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینیکی بھی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مہنگائی پر اثر نہ پڑنے پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور مشیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، عبدالحفیظ شیخ مہنگائی میں کمی کیلئے صوبوں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو پہنچایاجائے، وزیراعظم نے چینی کی قیمت میں بھی کمی کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں منظر عام پر آنے والی حالیہ تصویر کا بھی تذکرہ ہوا۔کابینہ ارکان نے موقف اپنایا کہ نوازشریف ملک کا بیڑاغرق کرکے باہر سیروتفریح کررہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کیا۔ فواد چوہدری، فیصل واوڈا اور مرادسعید نے گندم اسکینڈل کیذمہ داران کو سامنے لانے کامطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں