میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
تبدیلی حکومت کاایک اورتحفہ ،ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ

تبدیلی حکومت کاایک اورتحفہ ،ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 37ادویات کی قیمتوں میں اضافے جبکہ انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی، سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60روز میں حلف نہ لینے والے ارکان کی رکنیت منسوخ ہوجائے گی جس کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترسیلات زرسے پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی، انڈسٹری کو سستے نرخوں پر بجلی اور گیس مہیا کریں گے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جو اصلاحات کر رہے ہیں، اس میں اس جوڈیشل کمیشن کی سفارشات بنیادی حصہ ہیں اور ہم اس کے مطابق آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 90لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی منظم سازش سے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں، ن لیگ شفاف انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹ ہے، پاکستان میں ہونیوالے تمام انتخابات پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے انخلا میں مدد فراہم کی ہے، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے۔ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے کابل سے 1500 لوگوں کو نکالا، پاکستان افغانستان سے لوگوں کے انخلا میں مدد کر رہا ہے، افغان مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ریجن کے فیصلے میں پاکستان کی مرضی شامل ہو گی، پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، آجکل اچکزئی،محسن داوڑ جیسے کرائے کے ترجمان غائب ہو گئے ہیں، امریکی سیکرٹری خارجہ کا تین دفعہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ ہوا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ عورتوں کے خلاف ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر بڑا مذاکرہ ہو اور اس میں مختلف طبقات کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی تاکہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والے معاملات فکری بحث کریں اور طے ہو کہ کیا قواعد و ضوابط ہونے چاہیئں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں