میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلد بیسٹ میلے کی روشنیوں سے تاریخی جدہ کا آسمان چمک اٹھا

بلد بیسٹ میلے کی روشنیوں سے تاریخی جدہ کا آسمان چمک اٹھا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب کے تاریخی شہر جدہ میں بلد بیسٹ کے عنوان سے ایک رنگا رنگ میلہ جاری ہے۔ گذشتہ شب اس میلے کے ایک جادوئی شو سے شہر کی فضا جگمگا اٹھی۔سعودی میڈیا شومیں موسیقی کی دھنوں میں روشنیوں کے رنگ کچھ اس انداز میں بکھیرے گئے تھے اس نے ناظرین پر ایک سحر طاری کردیا۔ بلد بیسٹ فیسٹیول اہتمام میوزک انٹرٹینمنٹ کمپنی مڈل بیسٹ نے کیا ۔ویک اینڈ کے دوران البلد کے پرانے اسکوائرز کو سب سے نمایاں میوزیکل پرفارمنس کے لیے تھیٹروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ 12,000 میوزک شائقین کی دو دن تک میزبانی کی جا سکے اور فیسٹیول میں ممتاز مقامی اور عالمی موسیقاروں کی لائیو پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں۔بلد بیسٹ فیسٹیول کی پہلی رات کے دوران سب سے نمایاں پرفارمنس اطالوی جوڑی ٹیل آف اس کی پرفارمنس تھی جہاں سامعین اومڈا اسکوائر میں 90 منٹ کے شاندار میوزیکل شو سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ مخصوص لائٹ شوز بھی تھے جن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک ھجوم امڈ آیا تھا۔ میلے کی روشنیوں سے البلد کے مرکز میں پرانی عمارتوں کی دیواریں اورعمارتوں کے اگلے حصے جگما اٹھے۔برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ ساتھ ناظرین لائیو میوزک کی آواز پر رقص کرتی روشنیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں