میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

جرات ڈیسک
اتوار, ۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

برطانیہ میں 1987 سے بطور ٹان کرائر (عوامی اعلانات کرنے والی منادی) خدمات انجام دینے والی خاتون نے 105.9 ڈیسی بل کی آواز میں چیخ کر دنیا کی سب سے بلند آواز میں چیخنے والی خاتون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کر لیا۔

برینڈا ولیسن نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے باضابطہ کوشش 9 ستمبر کو کی اور 105.9 ڈیسی بل کی آواز سے اوییز کا نعرہ بلند کیا، اس کامیابی پر انہیں دو عالمی ریکارڈز سے نوازا گیا، سب سے بلند آواز والی خاتون ٹان کرائر اور خواتین کی کیٹگری میں کسی فرد کی جانب سے بلند ترین چیخ کا ریکارڈ ہے۔اوییز ایک ایسا لفظ ہے جو عام طور پر ٹان کرائرز عوامی اعلانات کے دوران استعمال کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے سنیے یا توجہ فرمائیے اور اس کی اصل اینگلو نارمن یا قدیم فرانسیسی زبان سے ملتی ہے۔برینڈا ولیسن نے بتایا کہ ان کے خیال میں ریکارڈ بنانے کی اس باضابطہ کوشش کے دوران ان کی آواز اپنی ممکنہ بلند ترین سطح تک نہیں پہنچی تھی۔واضح رہے انہوں نے 1987 میں پیٹربورو کی ٹان کرائر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور تب سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں