میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے سے مستعفی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔اس بات کا اعلان معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کیا گیا۔ معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں