بزدل بھارتی فوج اپنا سامان افغان سرزمین پر ہی چھوڑ کر بھاگ نکلی
ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جولائی ۲۰۲۱
شیئر کریں
افغانستان کے بدلتے حالات، بزدل بھارتی فوج اپنا سامنا افغان سرزمین پر ہی چھوڑ کر بھاگ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بدلتے حالات کی وجہ سے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے اورمقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پرمظالم ڈھانے والے بھارت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ کابل کی جانب افغان طالبان کی تیز ہوتی پیش قدمی کے بعد افغانستان میں موجود بھارتی فوج اور دیگر حکام نے دم دبا کر بھاگنا شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی بگرام ائیربیس سے گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی کارگو طیاروں کی متعدد پروازیں بھارت روانہ ہوئیں۔ ان پروازوں کے ذریعے بھارتی فوجی اہلکار اور دیگر حکام جلد بازی میں اپنا سامنا چھوڑ کر بھارت واپس چلے گئے۔ بھارت کے فوجی اور دیگر اہلکار جلد سے جلد افغانستان سے بھاگنے کیلئے کوشاں ہیں


