میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثے ،جاوید ہاشمی کا خاندان ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا

آمدن سے زائد اثاثے ،جاوید ہاشمی کا خاندان ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملتان (این این آئی) آمدن سے زائد اثاثے اور بنک ٹرانزیکشن پرجاوید ہاشمی کا خاندان ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، ایف بی آر نے مکمل قانونی کاروائی کرنے کے بعد جاوید ہاشمی کی بیٹی آمنہ ہاشمی کے اکائونٹ سے 52 لاکھ سے زائد رقم نکلوا لی ، آمنہ ہاشمی کے مطابق انکے اکاونٹ میں سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پیسے نکلوائے گئے انہوں نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دے رکھی تھی ،چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آمنہ ہاشمی کے بنک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی ، آمنہ ہاشمی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور بنک اکاونٹ میں واضح فرق تھا ،کئی مرتبہ نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیا کئی ماہ سے تحقیقات کا عمل جاری تھا آمنہ ہاشمی کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر کاروائی کی گئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں