دہشت گردوں کوامن سبوتاژکرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،آرمی چیف
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ا?پریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا موازنہ ممکن نہیں’انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن و امان کی کوششیں سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔