میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کشیدگی، او آئی سی ممالک کا اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ کشیدگی، او آئی سی ممالک کا اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روزہ کشیدگی کے دوران ممکنہ جرائم کی ذمہ داری عائد کرنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون کونسل(او آئی سی)کے بطور کرآرڈینیٹر اور ریاست فلسطین کی درخواست پر حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا۔ان ممالک نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں 13 اپریل سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کے لیے قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا۔قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن قومیت، نسلی یا مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم امتیاز اور جبر سمیت عدم استحکام اور کشیدگی کی تمام وجوہات کا جائزہ لے ۔آزاد ٹیم کشیدگی کے دوران فرانزک مواد سمیت جرائم کے ثبوت اکٹھے کرے گی اور ان کا جائزہ لے گی تاکہ قانونی کارروائی میں اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے ۔جون 2022 میں دوبارہ رپورٹ کرکے ٹیم کوشش کرنے اور اس جارحیت کے خاتمے کے ذمہ داران کا تعین کرے گی اور قانونی احتساب کو یقینی بنائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں