دہشت گردی میں ملوث مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
شیئر کریں
کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو استعمال میں لاتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث مفرور ملزمان کے گردگھیراتنگ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردی میں ملوث مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور مفرور ملزمان کیخلاف پہلی بار انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات کا استعمال کیا ہے۔سی ٹی ڈی نے21ایل کے تحت مفرور ملزمان کاچالان عدالت میں جمع کرایا ہے جبکہ ماضی میں گرفتاری سے بچنے کیلئے مفرور ملزمان کو512میں چالان کیاجاتا تھا، دفعہ512کے تحت مفرور ملزمان کی گرفتاری پر صرف اصل جرم پر ٹرائل ہوتا تھا۔عمرشاہد نے بتایا کہ 21ایل کے تحت ملزمان کا روپوش ہونا بھی قابل سزاجرم ہے جس میں ملزمان کواصل جرم کے علاوہ پانچ سال تک سزادی جاسکتی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا دفعات سے متعلق موقف تھا کہ قانون چوبیس سال سے موجودہے،بہت سی دفعات کااستعمال نہیں کیاجاسکا مگر اب انسداد دہشتگردی کی تمام دفعات کاجائزہ لیکر عمل میں لائینگے۔