میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینا ضروری ، پاکستان کا مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا عندیہ

بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینا ضروری ، پاکستان کا مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت کے جنگی جنون کا جواب دینا ضروری ہوگیا، پاکستان نے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ ائیر چیف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فضائیہ رواں سال کے اختتام یا 2020 کے آغاز میں جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 لڑاکا طیارے متعارف کروا دے گی۔اس کے علاوہ بھی پاکستان مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے، جبکہ پاکستان رواں سال نیا ائیرڈیفنس میزائل سسٹم بھی حاصل کر لے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سال 2047 تک پاکستان فضائیہ ایک نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی ہوگی، 25 فروری کو میراج طیاروں کی گولڈن جوبلی منائیں گے۔سربراہ پاک فضائیہ کہتے ہیں کہ بھارت کی جانب جنگی ساز و سامان خریدنے کا جنون خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔پاکستان کے پاس اپنی اور علاقائی سلامتی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔ مجاہد انور خان مزید کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں فضائی طاقت کسی بھی جنگ کا اہم جزو ہے۔ جنگ کے دوران دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں فضائیہ کا اہم ترین کردار ہے۔ 28 فروری کو نریندر مودی نے اپنی فضائیہ کا سیاسی استعمال کیا، وقت نے ثابت کیا کہ پلوامہ ایک خود ساختہ ڈرامہ تھا۔لیکن پھر پاکستان کے فضائی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے روایتی جنگ میں پاک فضائیہ کی آپریشنل و نفسیاتی برتری و بالادستی ثابت کی۔ اس آپریشن نے پاکستان کو ایک ذمے دار ریاست کے طور پر اجاگر کیا، اس آپریشن کے ذریعے پاکستان نے علاقائی سلامتی برقرار رکھی۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر پاک فضائیہ کی جوابی کاروائی اور اس کے مقاصد طے کیے تھے۔ پاک فضائیہ نے وقت، ٹارگٹ، طیارے اور ہتھیاروں کا انتخاب کیا۔ ائیر چیف مارشل کا پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی کے حوالے سے بتانا ہے کہ پاک فضائیہ نائیجیریا کو ناصرف جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے فروخت کر رہی، بلکہ نائیجیریا کی فضائیہ کو تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں