امریکا سے مذاکرات،ایرانی وزیرخارجہ دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے
شیئر کریں
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے
ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ایک بار پھر سے اسلام آباد آمد ہوئی ہے، اس بار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط سے اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آبادپہنچے ہیں، ان کے ساتھ دورے میں شریک ہونے کے لیے ایران کا ایک وفد بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان آنے والے وفد کے بعض ارکان مشاورت اور جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر ضروری ہدایات حاصل کرنے کے لیے تہران واپس چلے گئے تھے، وہ اب اسلام آباد میں دوبارہ عباس عراقچی کے ساتھ شامل ہوئے ہیں، ایک ایرانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ اگر عراقچی ثالثوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ معاہدہ ممکن ہے تو آنے والے دنوں میں ایرانی اور امریکی وفود کی ملاقات ہو سکتی ہے۔


