میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان دہشت گردی کیخلاف ایک دیوارہے ،عطا تارڑ

پاکستان دہشت گردی کیخلاف ایک دیوارہے ،عطا تارڑ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات
پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کے بعد بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔عطاتارڑنے کہاکہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،بھارت دہشت گردی کے ساتھ پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔ عطا تارڑنے مزیدکہاکہ وزیراعظم کا کاکول میں خطاب سفارتی محاذ پر ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا،پاکستان کا سچ روشن سورج کی طرح ابھرا، بھارت آج تک تاریکی میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں