محکمہ پبلک ہیلتھ ، سردار علی جتوئی کا افسران کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ پبلک ہیلتھ کے بااثر ایگزیکٹو انجینئرسردار علی جتوئی نے اعلیٰ افسران کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا، چیف انجینئرنے سیکرٹری کو شکایت کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ میں تعینات ایگزیکٹو انجینئرسردار علی جتوئی نے اعلیٰ افسران کے احکامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، سردار علی جتوئی اعلیٰ افسران کے طلب کیے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرتے اور نوٹس کا بھی جواب نہیں دے رہے ، اس کے علاوہ بااثر سردار علی جتوئی اعلیٰ افسران کی فون اٹینڈ کرتے ہیں نہ ہی واٹس اپ پر جواب دیتے ہیں۔ایگزیکٹو انجنیئر سردار علی جتوئی کے رویہ سے تنگ آکر چیف انجینئر سکھر شاہد اقبال نے بااثر ایگزیکٹو انجینئر سردار علی جتوئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور شوکاز نوٹس کے بارے میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔چیف انجینئر نے سیکریٹری کو اپیل کی ہے کہ سردار علی جتوئی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔