میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی ویکسین 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی،وزارت صحت

چینی ویکسین 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی،وزارت صحت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو فارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی۔وزارت صحت کے حکام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 60سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے ، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے ۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے 60سال سے زائد العمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں