میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈاکو راج، ملزمان نے کار سوار سے 34 آئی فون سے بھرا کارٹن چھین لیا

کراچی میں ڈاکو راج، ملزمان نے کار سوار سے 34 آئی فون سے بھرا کارٹن چھین لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی ملیر کالا بورڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او ماڈل کالونی سلطان قریشی کے مطابق کار میں سوار 2 افراد ایک کارٹن میں آئی فون لیکر قائد آباد کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے انھیں سر راہ اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے موبائل فونز سے بھرا کارٹن چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔انھوں نے بتایا کہ دونوں افراد دکاندار ہیں اور وہ صدر موبائل مارکیٹ سے 34 آئی فون ایک کارٹن میں رکھ کر جا رہے تھے جن کی مالیت ایک کروڑ 15 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔انھوں نے اس شبے کا اظہار کیا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ افراد کا صدر سے ہی تعاقب کیا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں