میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹڈاپ کیس کے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں، کئی اہم سیاسی شخصیات زیرِتفتیش

ٹڈاپ کیس کے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں، کئی اہم سیاسی شخصیات زیرِتفتیش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹڈاپ) کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں جبکہ ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کیس میں اربوں روپے کی کریشن کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے کہا کہ کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے ۔ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرئوف نے بتایا کہ رقم سے کراچی میں2ہزارگزکی زمین خریدی گئی جو قادر کے نام پر تھی اور زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں