میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مغوی بچی زیاتی کے بعد قتل، مجرم کو 3 بار سزائے موت

کراچی میں مغوی بچی زیاتی کے بعد قتل، مجرم کو 3 بار سزائے موت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی 5 سالہ بچی کے اہلخانہ کو 14سال بعد انصاف مل گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ شرقی میں 5 سال کی بچی کو اغوا کر کے زیادتی اور قتل کیے جانے کا جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے مجرم ارشاد کو سنگین جرائم پر 3بار سزائے موت کی سزاسنادی۔عدالت نے مجرم ارشاد کو بچی کے ورثا کو 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔استغاثہ نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم نے 2006میں گلستان جوہر میں بچی کو اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنایا، مجرم ارشادنے زیادتی کے بعدشناخت کے خوف سے بچی کوقتل کیا۔استغاثہ کے مطابق مجرم ارشاد نے بچی کے والد سے دشمنی میں بچی کوزیادتی کانشانہ بنایا، سیشن کورٹ نے مجرم کو2012میں مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنائی تھی، فیصلے کے خلاف اپیل پر اعلی عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کیلئے سیشن کورت بھیجاتھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں