میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہاکس بے پر تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

ہاکس بے پر تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہاکس بے پر واقع تمام ہٹس کے الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کردیے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہاکس بے پر کے ایم سی کی 254 ہٹس ہیں جنہیں تین سال کیلئے الاٹ کیا جاتا تھا ،سالانہ کرایہ ادا نہ کرنے والے الاٹیز کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت کی کہ محکمہ لینڈ فوری طور پر تمام ہٹس کا قبضہ حاصل کر لے۔افتخار شالوانی نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہاکس بے پر تمام ہٹس کی جگہوں کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے نیلام کیا جائے۔کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہٹس نیلام کرنے سے کے ایم سی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ تمام الاٹیز کو محکمہ لینڈ نے فوری طور پر نوٹسز جاری کر دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں