میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات ، منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیرِاعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات ، منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب ٰ عثمان بزدار سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، لاہور میں چائنہ سینٹر اور سی پیک ٹاور بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ منگل کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات کے دوران زرعی شعبے سے متعلقہ ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ زرعی تحقیقاتی مقاصد کیلئے 13 ہزار ایکڑ اراضی استعمال کی جائے گی،چائنہ سینٹر اور سی پیک ٹاور میں صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنائے جائیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کو چینی انڈسٹریز سے متعلق معلومات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انڈسٹری لگانے میں ہر ممکن معاونت کریں گے ، صنعتی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط اورشفافیت رکھی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیاہے ، زرعی شعبے میں چین کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں