میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور کو کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور کو کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت پنجاب نے لاہور کو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ، لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ لاہور میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔جس پر وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ہے۔آئندہ ہفتے ان اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔یاد رہے کراچی میں اضلاع ہونے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، اضلاع کو بس سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی حلقہ بندیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن وہاں کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔اس کے مقابلے میں لاہور میں مسائل تو ہیں لیکن اس قدر مسائلستان نہیں جیسے کراچی بنا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں