میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ورکس،سیکریٹری کا چہیتا افسر کو دو دو عہد وں پر براجمان

محکمہ ورکس،سیکریٹری کا چہیتا افسر کو دو دو عہد وں پر براجمان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ ورکس اینڈ سروسز، سیکریٹری نے چہیتے افسر کو دو دو عہدے نواز دیے، ایگزیکٹو انجینئر رشید میمن ایکسین پراونشل بلڈنگ حیدرآباد اور میرپورخاص کے عہدوں پر براجمان، رشید میمن نے اسلام کوٹ میں پبلک اسکول اور دارالسکون نامی تعمیراتی منصوبوں کی غیرقانونی رقم جاری کی، ٹھیکیداروں سے بھی بھاری رشوت وصولی، ترقیاتی کام کرپشن کے نظر ہو گئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے سیکریٹری نے چہیتے افسر کو دو دو عھدوں پر بٹھا دیا ہے، پراونشل بلڈنگ میرپورخاص کے ایگزیکٹو انجینئر نے میرپورخاص میں تقرری کے دوران اسلام کوٹ میں سابقہ ایم این اے رمیش واکوانی کی تعمیراتی منصوبوں پریم ننگر میں پبلک اسکول اور دارالسکون نامی منصوبوں میں غیرقانونی رقم جاری کی جس پر اس کے خلاف تحقیقات کے بدلے حیدرآباد تبادلہ کیا لیکن حیرت انگیز طور پر اسے میرپور خاص ڈویژن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے، رشید میمن نے پراونشل بلڈنگ میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ٹھیکیداروں سے 30 سے 40 فیصد وصولی پر ٹھیکے دینے سمیت رقم جاری کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں