میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی جنسی ریتک روشن کو ہالی ووڈ میں متعارف کروائیگی ، معاہد ہ طے پاگیا

امریکی جنسی ریتک روشن کو ہالی ووڈ میں متعارف کروائیگی ، معاہد ہ طے پاگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۷ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بات چیت کامیاب رہی تو سپر ہیرو فرنچائز ‘کرش’ کی اگلی قسط پر کام مکمل کرنے کے بعد جلد ہی ہالی وڈ کا رخ کریں گے
ممبئی /لاس اینجلس(این این آئی) بھارتی اداکار ریتک روشن نے امریکی ایجنسی سے معاہد ہ کرلیا جو ہالی وومیں انہیں متعارف کرائیگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ادا کار نے ایک امریکی ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ہالی وڈ میں انھیں متعارف کروانے کا کام کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ایک ایکشن تھرلر میں کردار کیلئے ہالی وڈ کے ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس سے ریتک کی بات چل رہی ہے ،اداکار نے مبینہ طور پر اس کردار کے لیے اپنا آڈیشن ریکارڈ کروایا ہے اور سٹوڈیو کو بھیج دیا ہے تاہم اس کردار کے حوالے سے ان کی بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ریتک سپر ہیرو فرنچائز ‘کرش’ کی اگلی قسط پر کام مکمل کرنے کے بعد جلد ہی ہالی وڈ کا رخ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں