میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے اغواء کی درخواست باضابطہ سما عت کیلئے منظور

کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے اغواء کی درخواست باضابطہ سما عت کیلئے منظور

ویب ڈیسک
هفته, ۴ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

معروف قانون دان ،کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغواء کی درخواست باضابطہ طور پر سما عت کیلئے منظور کرلی گئی، عدالت نے وفاق وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے9 جنوری کو سماعت مقرر کردی ۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف نے معروف قانون دان کرنل ریٹائرڈ انعام.الرحیم ایڈوکیٹ کے اغواء کی درخواست باضابطہ طور پر سماعت کیلئے منظور کرلی وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے9 جنوری کو سماعت مقرر کردی گئی۔ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی بیٹے کی جانب سے دائر درخواست پر وفاق اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی جیک برانچ کے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈیئر فلک ناز وزارت داخلہ کے نمائندے شہزاد انجم بھی عدالت میں.پیش ہوئے جبکہ وفاق اور وزارت دفاع نے حراست بارے قانونی نکات کیلئے مہلت مانگی، سماعت میں دوبار کے وقفے اور دلائل کے باوجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مزید مہلت کی استدعا کی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس قانون اور شق کے تحت کرنل ریٹائرڈ انعام.الرحیم کو تحویل میں لیا گیا۔کل سے آپ سیپوچھا جا رہا ہے آپ عدالت کو مطمئن کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں