میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میچ فکسنگ پر قید،کروڑوں کا جرمانہ

میچ فکسنگ پر قید،کروڑوں کا جرمانہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

میچ فکسنگ کرنے والوں کو سزا د ینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میچ فکسنگ سمیت دیگر بلز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔میچ فکسنگ سے متعلق بل کی منظوری پر ملزمان کو 10سال قید اور 10کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔کھیلوں میں میچ فکسنگ روکنے کیلئے تحقیقاتی ایجنسی قائم کی جائے گی۔ایوان میں وکلا اور بار کونسلز ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بل کمیٹی کو بھجوادیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں دماغی صحت ترمیمی بل2020 پیش کیا گیا جسے کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ن لیگ نے قومی احتساب ترمیمی بل2020 اور خصوصی عدالتیں ترمیمی بل2020مؤخر کر دیا۔ ن لیگ نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل2020بھی مؤخر کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں