میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے پلان تیار

باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے پلان تیار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیار کرلیا گیا، جلسے کی سیکیورٹی پر ساڑھے 4ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغ جناح میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیارکرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جناح گرانڈکوسیکیورٹی کلیئرنس کے بعدسیل کردیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس،ایس ایس یواوراسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ بی ڈی یوکی ٹیمیں جلسہ شروع ہونے سے پہلے سوئپنگ کریں گی۔بی ڈی یوکی ٹیمیں کلیئرنس کے بعد جلسہ گاہ انتظامیہ کے حوالے کرے گی ، جلسے کی سیکیورٹی پرساڑھے4ہزارسے زائداہلکارتعینات ہوں گے ، اہلکاروں کوجلسہ کی گزرگاہوں اور اطراف میں تعینات کیا جائے گا۔پلان کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے 3گیٹ کھولے جائیں گے، دو گیٹ سے مرد اور ایک گیٹ سے خواتین کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیا کے لیے الگ گیٹ مختص کیا گیا ہے۔وی آئی پی گیٹ سے صرف رہنمائوں کو آنے کی اجازت ہوگی، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر کسی کو ڈرون اڑانے کی اجازت نہیںہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں