میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری ضروری ہے، آرمی چیف

ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری ضروری ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اکتوبر ۲۰۲۰

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں سے کہا ہے کہ ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں سے کہا ہے کہ ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں ںے ایل او سی پر دفاعی تیاریوں کی آگاہی کے لیے گلگت اور اسکردو کے دورے میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت اور اسکردو کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فوجی دستوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور مشکل موسمی حالات اور چیلنجز کے باوجود جوانوں کی بہترین تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثرجواب دینے کے لیے اعلی سطح کی تیاری پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے گلگت میں ایس سی او کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اس پارک سے آئی ٹی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ پارک علاقے میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے محرک کے طور پر کام کرے گا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ایس سی او کی کاوشوں کا اعتراف کیا، دور دراز علاقوں میں آئی ٹی کلسٹرز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں