میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے 5ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد7اسمگلر گرفتار

مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے 5ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد7اسمگلر گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کھلے سمندر میں مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے 5 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک لانچ پر کارروائی کی، الرحیمی نامی مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے اسمگل شدہ 5000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچ تحویل میں لیتے ہوئے 7اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور لانچ کو اسمگلروں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے-یاد رہے کہ 13 اگست کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں پھنسی ہوئی ماہی گیروں کی کشتی کو بچایا تھا۔میری ٹائم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں کشتی فنی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، میری ٹائم کے جہاز اور تیز رفتار کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، اور کشتی پر سوار 23 ماہی گیروں کو بچا کر کراچی پہنچایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں