عوام کی امیدوں کو دھچکا، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
شیئر کریں
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی اور پیڑول کی قیمت میں 74 روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے ہوگئی تھی۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے مقرر کی گئیں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد عوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقعات بڑھ گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور تھی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت
42 روپے فی لیٹر تک کم کرنے کی سفارش سامنے آئی تھی۔


