حیدرآباد میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
سیکشن 144 نافذ، 29 ستمبر تک ہر قسم کے اجتماع پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حیدرآباد میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکشن 144 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر 29 ستمبر 2026تک پابندی نافذ رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے دوران کسی بھی مقام پر پانچ یا اس سے زائد افراد کو جمع ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کیے گئے ہیں۔


