میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
چار پاکستانی بہنوں کا پاور لفٹنگ میں 100 اعزازات کا نیا عالمی ریکارڈ

چار پاکستانی بہنوں کا پاور لفٹنگ میں 100 اعزازات کا نیا عالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ ستمبر ۲۰۲۰

چار حقیقی بہنوں نے پاور لفٹنگ میں 100 سے زائد اعزازات اپنے نام کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔چار حقیقی بہنوں نے پاور لفٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،

شیئر کریں

چار حقیقی بہنوں نے پاور لفٹنگ میں 100 سے زائد اعزازات اپنے نام کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔چار حقیقی بہنوں نے پاور لفٹنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ایشیئن پاور لفٹنگ فیڈریشن نے بھی خط کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے ان بہنوں کے کارنامے کو خوب سراہا ہے ۔ ٹوئنکل، ویرونیکا، سائبل اور مریم کا کہنا ہے کہ اس ملک میں خواتین کرکٹرز کو ہی نوازا جاتا ہے ، ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ خواتین کی کلائیاں چوڑیاں پہننے کے لئے بنی ہیں، مگر لاہور کی چار بہنیں ایسی بھی ہیں جن کی کلائیوں میں فولاد بھرا ہے ، ٹوئنکل، ویرونیکا، سائبل اور مریم سخت جان تو ہیں ساتھ میں پاور لفٹنگ میں ملکی اور انٹرنیشنل سطح پر 100 سے زائد میڈلز بھی جیت چکی ہیں۔چاروں بہنوں نے دبئی میں شیڈول ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا بلکہ سب نے میڈلز جیت کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا،ان کے ریکارڈ کی تصدیق اب خود ایشین پاور لفٹنگ فیڈریشن نے ایک خط کے ذریعے کی ہے ۔پاور لفٹرز بہنیں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خوش تو ہیں لیکن سرپرستی نہ ملنے پر حکومت سے خفا بھی نظر آتی ہیں۔ٹوئنکل سہیل کا کہنا ہے کہ پاور لفٹنگ مہنگی گیم ہے اس کے باوجود ہم اپنے وسائل میں رہ کر ملک وقوم کے لئے اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں،میرے والدین کی دعائوں اور کوچ کی کوششوں سے ایک اور ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی ہیں جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ویرونیکا، سائبل اور مریم کا کہنا تھا کہ اس ملک میں خواتین کرکٹرز کو ہی نوازا جاتا ہے ، ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں، عمران خان خود سپورٹسمین ہیں اور کھیلوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں، امید ہے کہ عمران خان ہمیں بھی وزیر اعظم ہائوس بلا کر قومی سطح پر ہماری حوصلہ افزائی کریں گے ۔باہمت بیٹیوں کے والد سہیل کھوکھر نے کہا کہ پاور لفٹنگ کے پلیئرز کو مچھلی، بونگ، دودھ اور ڈرائی فروٹ کی ضرورت ہوتی ہے ، اپنے وسائل میں رہ کر اپنی بیٹیوں کو یہ خوراک دینے کی کوشش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان اگر بھر پور سپورٹ کریں تو میری بیٹیاں اولمپکس میں بھی میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہیں۔چاروں بہنوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کئی عالمی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ پاور لفٹرز بہنیں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خوش تو ہیں لیکن سرپرستی نہ ملنے پر حکومت سے خفا بھی نظر آتی ہیں۔ ان کے والد نے بھی وزیر اعظم سے چاروں بہنوں کی نمایاں کام یابیوں کے باجود حکومتی سطح پر قدر افزائی نہ ہونے کا گلہ کیا ہے ۔چاروں بہنوں کی توجہ اب کامن ویلتھ گیمز اور اولمپکس میں میڈلز جیتنے کی اگلی منزل پر مرکوز ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں