سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
ویب ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت حلقہ بندی کمیٹیاں بلدیاتی حلقوں کی ابتدائی فہرستیں 9 ستمبر سے 22 ستمبر تک تیار کریں گی اور صوبے میں میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 23 ستمبر کو شائع کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 ستمبر سے 7 اکتوبر تک دائر کیے جا سکیں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعترضات 22اکتوبر تک نمٹائے جائیں گے اور 30 اکتوبر کو سندھ کی حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جائے گا۔