میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے، بل گیٹس

2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے، بل گیٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اگست ۲۰۲۰

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہو رہا ہو گا تو لاکھوں افراد مزید ہلاک ہو جائیں گے

شیئر کریں

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر تک جب کورونا وائرس ختم ہو رہا ہو گا تو لاکھوں افراد مزید ہلاک ہو جائیں گے۔مغربی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ لاکھوں افراد کی اموات صرف کورونا وائرس سے نہیں بلکہ غیر معیاری صحت کے نظام سے ہو گی جب کہ کچھ لوگ خوف سے بھی ہلاک ہو جائیں گے۔بل گیٹس نے مزید کہا کہ ان تمام چیزوں کے علاوہ سیاسی عنصر ان تمام امور پر غالب ہیں،اس کے علاوہ معاشی بحران بھی ایک اہم امر ہے۔اگرچہ 2021کے آخر تک ویکیسن آ چکی ہو گی تاہم پھر بھی کورونا وائرس اہم اثرات چھوڑے گا۔اس سے قبل بل گیٹس نے کہاہے کہ کرونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کرونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہو گی،امیر ممالک میں کرونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021 کے آخر میں ختم ہونا شروع ہو گی جب کہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کرونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل سکتے ہیں۔امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کرونا کی تشخیص ،علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں 2021 کے آخر تک اور پوری دنیا کے لئے 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں