میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
پیمرا کا بھارتی مواد نشر پر چینلز کیخلاف فوری ایکشن کا حکم

پیمرا کا بھارتی مواد نشر پر چینلز کیخلاف فوری ایکشن کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)محمد سلیم بیگ نے بھارتی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے ۔پشاور میں پیمرا کے ذیلی دفتر میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔چیئرمین پیمرا نے ہدایت کی کہ بھارتی مواد اور فحش مواد نشر کیے جانے کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے ، فحش مواد چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ریجنل آفس خیبر پختونخوا (ساوتھ)ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں چھاپے مارے اور مختلف کیبل آپریٹرز کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور بھارتی مواد نشر کرنے پر آلات قبضے میں لے لیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں