میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلبرگ میں سوتیلی ماں کے ظلم نے انسانیت کو شرما دیا

گلبرگ میں سوتیلی ماں کے ظلم نے انسانیت کو شرما دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے معصوم بچوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا، ننھے بچوں کو بھوکا اور برہنہ رکھ کر زنجیروں سے باندھ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں سوتیلی ماں نے اپنے ظالمانہ عمل سے مامتا کو شرما دیا، دو معصوم بچے اپنے ہی گھر میں قیدیوں سے بد تر حالت میں 5 ماہ تک ظلم سہتے رہے۔علاقہ مکین اطلاع ملنے کے بعد گھر میں داخل ہوگئے تو سوتیلی ماں نے چھوٹے بچوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے کافی کوششوں کے بعد گھر کا دروازہ کھلوایا۔علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوتیلی والدہ کی جانب سے بچوں پر بدترین ظلم کیا جاتا رہا ، بچوں کی عمر چار سے دس سال کے درمیان ہے جبکہ بچوں کو کئی کئی روز تک کھانا بھی نہیں دیا جاتا۔والدین کے مطابق بچے گھر سے باہر نکل کر گم ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر بند کیا جبکہ بچے گھر کے اندر بھی گندگی پھیلاتے تھے اس لئے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین اپنے اقدام پر شرمندگی کا اظہار کررہے ہیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گلبرگ میں سوتیلی ماں کے تشدد کا شکار بچے اپنے ماموں کے پاس ہیں جبکہ بچوں کی سوتیلی ماں اور سگے والد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں