میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تیز رفتار بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل دیا، 3 جاں بحق

تیز رفتار بس نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل دیا، 3 جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار بس نے شہریوں کو کچل دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار بس فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں پر چڑھ گئی، حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس مسافروں کو کچلتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں