میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کورونا سے مزید 35 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 1087ہوگئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 35 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 1087ہوگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1087 ہو گئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 51889 تک پہنچ گئی ہے ،15201 مریض صحت یاب ہوگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعہ کوملک بھر سے کورونا کے مزید 2369 کیسز اور 35 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 959 کیسز اور 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 236 کیسز اور 16 ہلاکتیں، پنجاب 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 959 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 959 نئے کیسز ظاہر ہوئے جب کہ مزید 4 مریض انتقال بھی کرگئے ۔وزیراعلیٰ کیمطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20،883 اور اموات 340 ہوچکی ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور جمعہ کو مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا ہے لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد سمجھی جائے ۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ، اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے ،علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 381 ہوگئی ہے ۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 236 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7391 ہوچکی ہے ۔کے پی میں 2297 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں