میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان بارڈر ، سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کاجوان شہید

پاک افغان بارڈر ، سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ،پاک فوج کاجوان شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے جوانوں کا موثر جواب، دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے افغان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں کی موثر جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں چنیوٹ کے 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں