میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سندھ نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی مشروط اجازت دے دی

حکومت سندھ نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی مشروط اجازت دے دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت سندھ نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی مشروط اجازت دے دی ہے محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق آن لائن کاروبارشٹربند ہوگا کسی بھی قیمت پردکان کھولنے یا شٹراٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔چھوٹے تاجروں کے مطالبہ پرحکومت نے تاجروں کو آن لائن کاروبارکی اجازت دے دی ہے مگریہ اجازت مشروط طوپردی گئی ہے اورکاروبارکے دوران کسی بھی دکان پرخریدارکا آنا ممنوع ہوگا اورکسی بھی دکان سے خریداری کی اجازت کے لیے دکان کھولنے یا اسطرح کی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آن لائن کاروبارکے لیے دکان کا شٹراٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی،تمام خریدوفروخت آن لائن ہوگی اورآن لائن کاروباررسید پرہوگااور آن لائن کاروبارکی ایک رسید بطورثبوت حکومت کوجمع کرانا ہوگی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبارکے لیے ایس او پیزپرعمل درآمدنہ کرنیکی صورت میں انتظامیہ دکان کو سیل کردے گی ۔ آن لائن کاروبارکے مالک ملازمین کی صحت کے ذمہ دار ہونگے جبکہ ملازمین کی صحت اوران کا بخارچیک کرنے کی ذمہ داری بھی مالک پرہوگی مارکیٹ کا سربراہ حکومتی ایس اوپیز پرعملدرآمد کا ذمہ دارہوگا اورملازمین کی لسٹ اورحکومتی قوانین پرعملدرآمد کی گارنٹی مارکیٹ صدرکودینا ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ آئن لائن کاروباری سرگرمیوں کا اطلاق 27 اپریل سے ہوگا اورصرف رجسٹرڈ اسٹاف کام کرسکے گا جس کی تفصیل کاروبارکے آغازسے قبل متعلقہ ادارے کوبذریعہ ای میل فراہم کرنا ہوگی علاوہ ازیں تاجروں سے کہا گیا ہے آن لائن کاروبارکے لیے کسی ادارے سے پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہے اپنے ای میل اسٹاف کورجسٹریشن کے بعد آن لائن کاروبارشروع کیا جاسکے گا۔آن لائن کاروبار پیر سے جمعرات تک آن لائن ڈیلیوری کے تحت ہوگا جبکہ کاروبار کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں