میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی تیسری لہر،سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان

کورونا کی تیسری لہر،سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے کورونا کی روک تھام کے لئے صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈان کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھرمیں کاروباری مراکز رات سے 10 بجے بند کرنا ہوں گے اور پابندیوں کا اطلاق تمام کاروباری سرگرمیوں پر ہوگا، مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے ، تاہم میڈیکل اسٹورز، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی پارکس شام 6 بجے بند ہوں گے ، سندھ بھر میں مزارات بھی ایک بار پھرمکمل بند کردیئے گئے ہیں،انڈور ڈائننگ ریسٹورنٹ، جم، انڈوراسپورٹس کلب، سینما اور تھیٹر بھی بند رہیں گے ، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی ہوگی، شادی ہالز میں بوفے بند ہوگا جبکہ کھلے میدان میں شادی کی تقریبات میں300افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے اور گھر سے کام کو ترجیح دی جائے ، شہریوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرز کسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا سکتے ہیں۔اسمارٹ لاک ڈائون کے دوران میڈیکل اسٹور، کلینک، اسپتال، پیٹرول پمپ، بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹ کھلیں رہیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں