میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد ٹیسٹ سے محروم رہے ، وزارت صحت

کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد ٹیسٹ سے محروم رہے ، وزارت صحت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد ٹیسٹ سے محروم رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع صحت کے حوالے سے بتایاکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال پہنچنے والے ڈھائی لاکھ افراد میں صرف 74 ہزار کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت تقریباً پونے دو لاکھ کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کا ٹیسٹ نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلائوکا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔حکام وزارت صحت کے مطابق تقریباً 74ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اب تک 5ہزار 950 سے زائد افراد میں و ائرس پایا گیا ہے ۔حکام وزارت صحت کے مطابق ٹیسٹ صرف ان شہریوں کے لیے لازمی ہے جو بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے جس کا فیصلہ ڈاکٹرز کو کرنا ہوتا ہے کس کا کورونا ٹیسٹ کرنا ہے کس کا نہیں۔وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹرز مشتبہ افراد کے پھیپھڑوں کا ایکسرے ، دیگر تفصیلات کے لیے ٹیسٹ کا فیصلہ کرتیہیں، مثبت آنے والے کے بعد اہلخانہ اور قریبی افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی کیا جاتا ہے ۔حکام وزارت صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے لیے ہسپتالوں میں آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں