میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آر تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۶ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا اور وفاقی کابینہ نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری بھی دیدی،سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی ۔خیال رہے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر کام کررہی تھیں اور اب انہیں ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پر چیئر مین ایف بی آر لگایا گیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں